اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نومبر میں ٹیکس وصولیاں 470 ارب، گزشتہ سال کے مقابلے 35 فیصد اضافہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کورونا کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں عروج پر، کاروبار صحیح چل رہے ہیں۔
