سینتھیٹک فائیبر 7

نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی ملکی درآمدات میں 8.62 فیصد اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 8.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 11.6 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2024 میں نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی درآمدات کی مالیت 10.6 ملین ڈالر رہی تھی۔

اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی قومی درآمدات میں ایک ملین ڈالر یعنی 8.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں