نور مقدم کیس

نور مقدم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی،عت 17 جنوری کے لیے مقرر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورک کی ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ملزم تھراپی ورکس کے امجد نے ملزم ظاہرجعفراورتفتیشی کے خلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل پیش نا ہونے پر کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی۔ وکیل تھراپی ورک اکرم قریشی کے دیرسےعدالت پیش پہنچنے پر جسٹس عامر فاروق نے وکیل اکرم قریشی سے کہا کہ آپ موجود نہیں تھے تو آپ کا کیس ملتوی ہوگیا ہے۔

وکیل درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 17 جنوری کے لیے کیس مقررکردے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کے لیے مقررکردی۔