وزیر داخلہ شیخ رشید 135

نور مقدم کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں،سزابحال رہے گی، شیخ رشید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں،سزابحال رہے گی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے نو رمقدم کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے محنت کی اوردرست تحقیقات کیں، اداروں کوکریڈٹ نہیں دیں گے توحوصلہ ہار جائیں گے، پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کیے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد عطاربانی نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں