اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر مدعی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کر دیا۔
ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے تک پولیس سے نور مقدم قتل کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ نور مقدم قتل کیس کے ملزم ذاکر جعفر نے خواجہ حارث ایڈوکیٹ کو اپنا وکیل بھی کرلیا ہے۔
ذاکر جعفر کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ہیں۔ ملزم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ ملزم ذاکر جعفر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے