اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ، ملزمان میں ظاہر جعفر، والدذاکرجعفر، والدہ عصمت ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا ، ملزم ظاہر جعفر،والدذاکرجعفر، والدہ عصمت آدم جی ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ کی سب کمیٹی نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔ گذشتہ روز عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23اگست تک توسیع کردی تھی۔