نور مقدم کیس

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نور مقد م قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیلئے میڈیکل بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔