لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، تعلیم کے میدان میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت بہتر نتائج دے رہی ہیں، ہم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
منگل کو یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں کامیاب ہونے والے تمام طلباءکو مبارکباد پیش کرتا ہوں نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں تعلیم کے میدان میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت بہتر نتائج دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ تعلیم اور تحقیق سے ہی ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔ ملک کو خوشحال کرنے کے لئے تعلیم و تحقیق ہی واحد راستہ ہے۔ والدین اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلانے کے لئے بہت جدوجہد کرتے ہیں۔