زیادتی 12

نوجوان کیساتھ اجتماعی زیادتی ، ملزمان گرفتار

اوکاڑہ ( شیر محمد) گاؤں قسمانہ صدر تھانہ دیپالپور میں نوجوان لڑکے کے ساتھ دوستوں کی اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیاڈی پی او راشد ہدایت کی ہدایت پرتھانہ صدر دیپالپور پولیس نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے 8 گھنٹے سے بھی کم وقت میں تینوں ملزمان گرفتار کر لیے.

گرفتار ملزمان میں خوشحال، نعیم اور سفیان شامل ہیں متاثرہ لڑکے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں