وزیر اعظم شہباز شریف

نوجوان نہیں سرمایہ کارقرضے معاف کراتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاجواز کئی سوارب روپے کے قرضے معاف کئے جاچکے ہیں، جمعرات کواسلام آباد میں یوتھ لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے 2013میں نوجوانوں کے لیے قرضوں کی اسکیم کا اجرا کیا، اسکیم کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو اربوں کے قرضے دیے گئے، اسکیم سے ملک اورنوجوانوں کو بے پناہ فائدہ ہوا،

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بلاجواز کئی سو ارب روپے کے قرضے معاف کئے جاچکے، نوجوان قرض لے کر دیانتداری سے کماتے ہیں اور واپس بھی کرتے ہیں، نوجوان نہیں سرمایہ کار قرضے معاف کرواتے ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم یوتھ لون اسکیم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا تھا، کسان اسکیم اور تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری 99فیصد رہی ہے،

پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں نے قرضے لے کراس سے کاروبار کرکے بتایا کہ یہ کسی سے کم نہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت مشکلات سے گزر رہی ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اورآزاد کشمیرکے نوجوانوں کو دیں گے۔