مراد علی شاہ

نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے،وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمباکو سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر سال لاکھوں جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔وزیرِاعلی نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔