صادق سنجرانی

نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے،صادق سنجرانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوان نسل کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں نوجوانوں کی اہمیت کے پیش نظر 12اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کا فروغ دینا اور ان کے درپیش مسائل کا جائزہ لینا ہے اور ترقی و خوشحالی کیلئے تمام نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ غربت،نسلی امتیاز کا خاتمہ سمیت نوجوانوں کی بہتر نشورنما اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی، حاکمیت اور وشن مستقبل کی ضمانت پڑھی لکھی نوجوان نسل ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نوجوان بھر پور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ا±ن کی صلاحیتوں سے صحیح طریقے سے استفادہ حاصل کر کے پاکستان کو دنیا کا عظیم اور ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے،سازگار ماحول اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

نوجوانوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے اور نوجوان نسل سے توقع کرتے ہیں کہ ہمارے بہادر آباو¿ اجداد کی جانب سے ورثے میں ملے اس پیارے وطن کی محبت آزادی سے عشق کو جاری رکھیں گے اور عظیم اقدار کو اگلی نسلوں تک پہنچائیں گے۔ نوجوان نسل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق”کام کام اور صرف کام“پر توجہ دے تا کہ وہ ملک کا بیش قیمتی اثاثہ بن کے ملک کا نام روشن کر سکے اور دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکیں۔ پاکستان کی نوجوان نسل دفاع پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔