مشتاق احمد 160

نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے، مشتاق احمد

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویومیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ اچھی پرفارمنس کیلئے سلیکشن میں تسلسل آنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے۔ ہم نے آسٹریلیا کی مشکل صورتحال میں ورلڈ کپ سمیت 3 سیریز جیتیں۔مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں صورتحال اکثر و بیشتر آپ کے خلاف ہوتی ہے تاہم خود اعتمادی کے ساتھ محنت، فٹنس اور کارکردگی میں تسلسل بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کوچنگ پینل ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو کوچز کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں