اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کے برطانیہ سے بےدخل ہونے کو واپسی کا فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے،برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی ہے اور وہ اس وقت اپیل میں ہیں،
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی ہے اور وہ اس وقت اپیل میں ہیں،انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہے ویزہ مسترد کر کے بے دخل کیا جائے گا اس لیے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کے واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔