نواز شریف 239

نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دیں ، نو رکنی بورڈ نے نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نواز شریف کی مکمل میڈیکل ہسٹری نہیں دی گئی اس سلسلے میں میڈیکل بورڈ سے بھی رابطہ کیا گیا ، نواز شریف کا لاہور میں علاج کرنے والے بورڈ نے جو ریکارڈ دیا وہ نامکمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا گیا بعدازاں نواز شریف سے 15 جنوری کی تازہ رپورٹس مانگی گئیں جو نہیں ملیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں