سیف الملوک کھوکھر 6

نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے’ سیف الملوک کھوکھر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرنے والے اپنی کارکردگی سے مقابلہ کریں کیونکہ تنقید سے ترقی نہیں ہوتی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھوکھر پیلس لاہور میں حلقہ این اے 126 کے خصوصی افراد میں ہمت کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں،آج پنجاب دوسرے صوبوں سے بہت آگے نکل چکا ہے،ان شااللہ ہمت کارڈز کی تقسیم کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا تاکہ خصوصی افراد باعزت زندگی گزار سکیں،ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور کمزور طبقوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہماری قیادت عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اسی سے عوام کے دل جیتے جاتے ہیں۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپہ سالارِ افواجِ پاکستان کو سلیورٹ کرتے ہیں جو وطنِ عزیز کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ ہمارے شہدا ء قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں ترقی و فلاح کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں