عابد شیر علی

نواز شریف کے جیل میں ہوتے وقت بھی ملاقات کی فہرستیں جاتی تھیں ‘ عابد شیر علی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جیل میں ہوتے وقت بھی ملاقات کی فہرستیں جاتی تھیں لیکن سیاسی لیڈروں کے ساتھ ”تماشہ ”نہیں ہونا چاہیے.

سڑکوں پر احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ میں سیاسی ڈائیلاگ اور نہری نظام پر بحث کے لیے کمیٹی بنائی جانی چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ایوان میں کھڑے ہو کر قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے اور تمام جماعتوں کی قیادت پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے میثاق جمہوریت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر دستخط ہوئے اور تمام جماعتیں شامل تھیں لیکن اسے ڈی ریل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔