کیپٹن (ر)صفدر

نواز شریف کی وطن واپسی فیملی سیکرٹ ہے ، کیپٹن (ر) صفدر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءکیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی فیملی سیکرٹ ہے۔ ،قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی ،ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں،فلم کا ڈائریکٹر مظلوم عوام ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جب وطن واپس آئینگے تو چار پانچ لاکھ لوگ لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پچھلی مرتبہ شہباز شریف ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے تھے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ ٹینکوں توپوں کے سامنے کون رک سکتا ہے،اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا ترکی کی تاریخ دہرائی جائے گی ،ان کی خوش قسمتی ہے کہ میں پنڈی سے گرفتار ہوگیا تھا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے آئندہ چند روز میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سینما سکوپ فلم کے آنے کی پیش گوئی بھی کردی۔

انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئینگی ، کوئی سوئمنگ پول،کوئی واش روم میں گھرا ہوا ہے۔صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال کیا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر کون ہے؟انہوں نے جواب دیاکہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے ، وہ پاکستانی جو قائد اعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہوگیا۔