نواز شریف

نواز شریف کی مریم نواز کو سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مہم چلانے کی ہدایت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز آج بروز ( ہفتہ ) کو سیالکوٹ میں جلسہ کرینگی اور انتخابی ریلی نکالیں گی۔مریم نواز کے جلسے کے لئے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔مسلم لیگ (ن) نے مرحوم خوش اختر سبحانی کے بھائی طارق سبحانی کو میدان میں اتارا ہوا ہے۔سیالکوٹ الیکشن کی کامیابی کے لیے لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کے جلسے کا مطالبہ کیا ہے۔