محمد نواز شریف

نواز شریف کی صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا جمیل کی رہائشگاہ آمد ، اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا جمیل کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون جا کر انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔معاون خصوصی راشد نصراللہ بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔ سابقہ وزیر اعظم تعزیت کے بعد واپس جاتی امراء روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد جمیل کی اہلیہ جمعرات کے روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی تھیں۔