لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بھارتی نژادخاتون سے دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی ایک خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں افواہیں ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نے دوسری شادی کرلی ہے اور یہ خاتون ان کی اہلیہ ہیں۔ افواہوں کے مطابق خاتون بھارتی نژاد برطانوی شہری ہیں۔کہا جارہا ہے کہ میاں نواز شریف کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی صورت میں نئی دلہن بھارتی نژاد خاتو ن پاکستان کی خاتون اول کا اعزاز پائیں گی ۔
مختلف مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی دوسری شادی کی افواہوں میں اس لئے بھی صداقت ہوسکتی ہے کہ مذکورہ بھارتی نژاد خاتون برطانیہ کی شہری ہے اور برطانیہ میں مستقل قیام کیلئے بیگم کا مقامی شہری ہونا فائدہ مند ہے ،واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ شاید حکومت برطانیہ میاں نواز شریف کو اپنے ہاں مزید ٹھہرنے کی اجازت نہ دے ۔