شیخ رشید 259

نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جا سکتا، شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری سیاست 3 مارچ کے الیکشن پر ہو گی،4 مارچ کو عمران خان سرخرو ہو گا،3 مارچ کو فتح سے ہمکنار ہوںگے،او پن یا سیکرٹ بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 مارچ سے قبل آ جائے گا،اگر نواز سریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو انکو 72 گھنٹوں میں سفری دستاویز جاری کر سکتے ہیں،نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جا سکتا،آصف زرداری نے ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،

4 مارچ کے بعد ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،جس کا نام ای سی ایل میں ہو اس کو نہ پاسپورٹ ملتا ہے نہ تجدید ہوتی ہے،بطور وزیر داخلہ کہہ رہا ہوں کہ پی ڈی ایم کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی رمضان کے بعد آ جائیں،نئے چیئرمین نادرا کےلئے اشتہار دے دیا گیا ہے،ایف آئی اے میں بھی تبدیلیاں کریںگے۔

منگل کو یہاں وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری سیاست 3 مارچ کے الیکشن پر ہو گی،4 مارچ کو عمران خان سرخرو ہو گا،3 مارچ کو فتح سے ہمکنار ہوںگے،ویزہ سیکشن سے 50 افسروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،چو اپنا چارج نہیں چھوڑے گا اسے نوکری سے فارغ کریںگے،پاسپورٹ کی فیس 45 سو روپے 10 سال کے لئے ہو گی،2 لاکھ افراد کو ای ویزہ دیا جائے گا،4 ہفتے میں ویزہ جاری کیا جائے گا،ایجنسیز کو 4 ہفتوں میں رپورٹ دینی ہو گی،نواز شریف کا پاسپورٹ رات 12 بجے ختم ہو گا،جو شخص ای سی ایل پر ہو اس کا پاسپورٹ جاری نہیں ہو سکتا،

مریم اور نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے،اگر نواز سریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو انکو 72 گھنٹوں میں سفری دستاویز جاری کر سکتے ہیں،20اگست 2018سے نواز شریف، مریم نواز کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں،عدالت نے نواز شریف کو ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی،نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا،نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں سرپرائز ہوگا ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی سر پرائز نہیں ہو گا،او پن یا سیکرٹ بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 مارچ سے قبل آ جائے گا،بکنے والا کونسلر سطح سے بکتا چلا آ رہا ہے،جو ایک بار بکتا ہے وہ دس بار بکتا ہے، مریم نواز کی درخواست آئی نہ ہم نے مانگی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،پی ڈی ایم لانگ مارچ کا فیصلہ رمضان کے بعد کرے سہولیات فراہم کریںگے،اگر 26 مارچ کو بھی پی ڈی ایم آتی ہے تو پھر بھی سہولت دیںگے،4 مارچ کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار ختم ہو جائے گا،4 مارچ کے بعد ملک میں سیاسی استحکام آئے گا،عمران خان فتح یاب ہو کر سر خرو ہوںگے،میں بطور وزیر داخلہ ختم نبوت کا مجاہد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس کا نام ای سی ایل میں ہو اس کو نہ پاسپورٹ ملتا ہے نہ تجدید ہوتی ہے،لوگ سیاست کے لئے ملک چھوڑ جاتے ہیں،دھوکہ دے کر ملک چھوڑنے والے کیا سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہہ رہا ہوں کہ پی ڈی ایم کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی رمضان کے بعد آ جائیں،نئے چیئرمین نادرا کےلئے اشتہار دے دیا گیا ہے،ایف آئی اے میں بھی تبدیلیاں کریںگے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج سینیٹ ٹکٹوں کی جستجو میں ہیں، اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والوں میں فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کسی کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے،مریم نواز سے بھی کسی کا کوئی رابطہ نہیں،میں نے کابینہ فیصلے میں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے لئے ووٹ دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے خود فیصلہ دیا نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے، نواز شریف نے ہائیکورٹ کے فیصلے کا کوئی جواب نہیں دیا، وہ کیا سیاستدان ہے جو دھوکہ دے کر ملک چھوڑ جائے، پی ڈی ایم نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تو لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں