نواز شریف 5

نواز شریف کا بیرسٹر عثمان ابراہیم کو ٹیلیفون ،اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے او راہل خانہ کے ساتھ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں