لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہو اور وہ بھاشن دے؟
،اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔