اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے دورہ امریکہ پر 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر خرچ کئے،جبکہ نواز شریف کے دورہ امریکہ پر 16 لاکھ 42 ہزار ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہیں۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ امریکہ میں 7لاکھ 52ہزار ڈالر خرچ ہوئے جبکہ آصف زرداری کے دورہ امریکہ پر 21لاکھ 22ہزار روپے ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہے