رانا ثناءاللہ

نواز شریف مناسب وقت پر ہی ملک میں واپس آئیں گے، حکمرانوں کی ٹانگیں ابھی سے کانپنا شروع ہو گئی ہیں،رانا ثناءاللہ

اوکاڑہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف مناسب وقت پر ہی ملک میں واپس آئیں گے حکمرانوں کی ٹانگیں ابھی سے کانپنا شروع ہو گئی ہیں ملک میں چار سال سے نام نہاد احتساب کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے اپوزیشن کو سیاسی مخالفت کا نشانہ بنایا گیا نالائق اور نااہل ٹولہ مسلط کیا گیا ملکی معیشت تباہ اور ڈالر 200روپے تک جائے گا عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کا نام و نشان مٹا دے گا انشاءاللہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی انہوں نے

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اوکاڑہ کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت سابق صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکاڑہ چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کی تھی رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے ڈالر200روپے تک جائے گااس وقت ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے ہیں غریب اور تنخواہ دار طبقہ کس طرح گزارہ کریں گے نالائق اور نااہل ٹولہ مسلط کیا گیا جس نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھانسہ دیاگیا

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے اب عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ظالم حکومت سے جان چھڑانے کیلئے جدوجہد کریں گے پچھلے چار سال سے عمران خان نے نام نہاد احتساب کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے جو صرف مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے عوام بھی بخوبی واقف ہو چکے ہیں جس دن فارن فنڈنگ کیس کھلا تو انہیں منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی پوری پی ٹی آئی منظر نامہ سے غائب ہو جائے گی ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پارٹی کو قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی مےسر ہے وہ مناسب وقت پر ہی پاکستان آئیں گے مگر حکمرانوں کی ٹانگیں ابھی سے کانپناشروع ہو گئی ہیں عوام اسی جماعت کو ووٹ دیں گے جس کا ماضی اور حال بہتر ہوگاانشاءاللہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی