نواز شریف

نواز شریف سے وزیراعظم کے بعد وزیراعلی پنجاب اور دیگر رہنماﺅں کی بھی ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

مری ،لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماﺅں سے بھی فردا فردا ملاقات کرکے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماﺅ ں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں پیر کو ہونے والا اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔