شہباز شریف

نواز شریف، مریم کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوئی، شہباز شریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ سازش بے نقاب ہوئی، اللہ تعالی کا سچائی منکشف کرنے کا اپنا طریقہ ہے، خبر عوامی عدالت میں دونوں کی بے گناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔

ادھر شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین کو فون کیا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعا کی۔ شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک تمناوں کا پیغام دیا ہے۔