اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب حاصل کریں۔
شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ؟۔