جرنلسٹ ایسوسی ایشن

نواز سنگراپنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، جعفر بن یار جوائنٹ سیکرٹری منتخب

لاہور،رپورٹنگ آن لائن

پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ۔92 نیوز کے نواز سنگرا پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب، لاہور نیوز کے شبیر حیدر ظفر بلا مقابلہ صدر،پبلک نیوز کے ادریس شیخ پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔روزنامہ پاکستان کے عامر محمود بٹ سینئر نائب صدر،سٹی 42 کے سینئر رپورٹر عثمان علیم نائب صدر منتخب ہو گئے۔ڈان نیوز کے علی وقار فنانس سیکرٹری، بول نیوز کے جعفر بن یار جوائنٹ سیکرٹری اور دی نیوز کے شیر علی خالطی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے۔روزنامہ جنگ کے عمران احسان، جی این این کے ذوالقرنین رانا اور ہم نیوز کے عمیر رانا اور لاہور رنگ کے عدنان راجپوت ممبر ایگزیکٹو باڈی منتخب کر لیا گیا۔

جس کے بعدبورڈ آف ریونیو پنجاب کے افسران کی جانب سے پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نےکہا ہے کہ پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر عوامی مفاد میں بہترین کام کریں گے۔پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام خوش آئند ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری سٹاف بورڈ آف ریونیو پنجاب شایان علی جاوا اور بورڈ آف ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء اللہ نیازی، سید ضیغم عباس نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار بہترین پیشہ ور صحافی ہیں، مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پنجاب ریونیو جرنلسٹ ایسوسی کے چیئرمین نواز سنگرا اور صدر شبیر حیدر ظفر نے کہا کہ تمام رپورٹرز کو ساتھ لیکر چلیں گے، رپورٹرز کا مثبت تشخص برقرار رکھا جائے گا، سب دوستوں کو ساتھ لے کر چلنا اولین ترجیح ہے۔