لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ طبلِ جنگ بج چکا ہے اور نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا ہے، نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے، بھارت میں بانی ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملی جو کل نواز شریف کو ملی، لندن سے نوازشریف کا سیاسی جنازہ آئے گا، پاکستان کا کوئی آرمی چیف ایسا نہیں رہا جس سے نواز شریف نے ٹکرا نہ کیا ہو، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اگر جلسوں سے جانا ہوتا تو ہم نے ٹکا کر 126 دن جلسوں میں لگائے، عمران خان کے مینار پاکستان جلسے سے کوئی نہیں گیا۔
ہفتہ کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوجرنوالہ جلسے میں میاں نوازشریف نے 11دفعہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لیا اور یہی باجوہ ہےجسے (ن) لیگ نے ہاتھوں اور پیروں سے ووٹ دے کر مدت ملازمت میں توسیع دی ہے ، عوام کو بے وقوف بناتے ہیں جبکہ قمر جاوید باجوہ کو توسیع نوازشریف کی پارٹی نے دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا اب صرف لندن سے جنازہ آئے گا ، پاکستان میں ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، سیاسی جنازہ آئے گا ، سیاست پاکستان میں نہیں آئے گی جبکہ آج پاکستان میں جمہوریت فوج کی بدولت ہے ، پاک فوج دن میں 20,20شہادتیں دہشتگردوں کی جنگ میں دے رہی ہے
۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال تک نوازشریف کی زبان بند تھی تا کہ بیٹی لندن واپس آئے ، نوازشریف کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا اور ساری تقریر ہندوستان میں دکھائی گئی ، نوازشریف ایک اشتہاری مجرم ہے جبکہ ہندوستان میں الطاف حسین کو اتنی کوریج نہیں ملتی تھی جتنی نوازشریف کی تقریر کو ملی ہے ، نوازشریف پاکستان کی سالمیت کے خلاف بول رہے ہیں ، پاک فوج پاکستان کی سالمیت اور بقا کا نام ہے ، بگھوڑے نوازشریف کو احساس ہی نہیں ہے کہ کیا کھیل کھیلنے جا رہے ہیں ، عالمی ایجنڈا ہے کہ پاک فوج کو کمزور کیا جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلسوں سے نہیں جاسکتی ، 1986میں بے نظیر کا جلسہ اور عمران خان کا لاہور مینار پاکستان کے جلسے کے سامنے گوجرانوالہ کا جلسہ کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے کہ نوازشریف پارٹی ملک دشمن ہے اور دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہی ہے ، دشمنوں سے پیسے لے رہی ہے اور جلسہ بھی اربوں روپے کا تھا۔