محمد نوازشریف 59

نوازشریف کی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن )کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن )کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں