شہباز گل

نوازشریف کو مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک بیچنے سے بھی دریغ نہ کریں گے،شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں نوازشریف جمہوریت کی “ج” اور نظریاتی کے”ن”سے بھی ناواقف ہیں، ان کو جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف جمہوریت کے”ج” اور نظریاتی کے”ن”سے بھی ناواقف ہیں،انکے نزدیک جمہوریت صرف آلِ شریف کی نسل درنسل غلامی اور”مال بنا” کا نام ہے۔

نوازشریف جمہوریت کے”ج” اور نظریاتی کے”ن”سے بھی ناواقف ہیں،انکے نزدیک جمہوریت صرف آلِ شریف کی نسل درنسل غلامی اور”مال بنا” کا نام ہے،جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے.یہ ہے اصلیت ان کرپٹ،چور، ذاتی مفادات کی حریص اور جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جب مال بنانے کا موقع نہ ملے تو ملک کو بھی بیچنے سے دریغ نہیں کریں گے، یہ جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کی اصلیت ہے۔