ارشد ملک 176

نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

راولپنڈی ( ر پورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ ارشد ملک کے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں