نوازشریف

نوازشریف کا پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ، روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ پارٹی معاملات چلائیں گے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ نوازشریف اب پارٹی معاملات کو چلانے کے لیے باقاعدہ دفتر میں بیٹھیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے لئے ایوان وزیراعلی نوے شاہراہ میں دفتر بنانے کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ نوازشریف سے اب تمام ایم پی ایز، ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت پارٹی ورکرز بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی معاملات چلانے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کو لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوایﺅل کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ نوازشریف پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرکے نہ صرف ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔نواز شریف لندن واپسی کے بعد باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پرباقاعدہ پارٹی معاملات چلائیں گے ۔ حکومت پنجاب کے ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوایﺅل قائم کر کے نواز شریف کو اس کا پیٹرن ان چیف بنایا گیا تھا۔