لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر لیڈر ہیں،الحمدللہ آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کررہی ہے۔
انہوں نے یوم تکبیر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم تکبیر قوم کے لئے فخر اور سربلندی کی علامت ہے،28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے،قائد میاں نوازشریف نے 28مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،نوازشریف نے امریکی آفر پر دو ٹوک الفاظ میں ابسلوٹلی ناٹ کہا تھا، نوازشریف نے عالمی دبائو اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خودمختاری کو ترجیح دی،نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الحمدللہ آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کررہی ہے،بھارت کبھی 28مئی اور 10مئی کے دن نہیں بھولے گا،ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی، نوازشریف پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر لیڈر ہیں۔