وزیرداخلہ

نوازشریف ملک سے بھاگا ہوا بدقسمت آدمی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ملک میں صدارتی نظام، ایمرجنسی یا عدم اعتماد کا کوئی چانس نہیں اور نہ ڈیل یا ڈھیل دے رہے ہیں، نوازشریف بدقسمت آدمی ہیں، ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، وہ جعلی رپورٹ پر بیرون ملک گئےاور جعلی رپورٹ پر ہی لندن میں مقیم ہیں ،کہا جا رہا ہے نوازشریف کورونا کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکے، اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، اس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں،

یہ کہتے ہیں اسلام آباد کی جانب کورونا کے دوران مارچ کریں، عمران خان کئی بار کہہ چکا یہ اپنا شوق پورا کر لیں، 27 فروری اور 23 مارچ کو سب دیکھ لیں گے، 7 فروری کوسعودی عرب کے وزیرداخلہ پاکستان آئیں گے،سعودی عرب کے ساتھ ہمارا رشتہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ بدھ کے روز وزارت داخلہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں جس میں انہیںکہا گیا ہے کہ وہ ملک میںامن وامان قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں انہوں نے کہا طالبان کے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں انکے مطالبات ایسے تھے جنہیں کوئی جمہوری حکومت تسلیم نہیں کرسکتی ،طالبان کیجانب سے دہشتگردی کے واقعات بڑھ گئے ہیں اسلام آباد میںمارے جانے والے دو دہشتگردوں کی تفتیش سے کئی اہم واقعات رونما ہونے سے قبل ہی ان کا تدارک کرلیا گیا ہے ،

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں37نئے نادرا سنٹرکھولیں جارہے ہیں یہ ادارے پنجاب ،کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان میںکھولیںجائینگے جبکہ سندھ میں 13نئے پاسپورٹ آفسز کی کھولنے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہیں میری اس سلسلے میں صوبہ سندھ حکومت سے بات ہوگئی ہے اب انتظا رانکی طرف سے ہیں میں نے پاسپورٹ حکام سے کہا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریںاور اپنی لوکیشن کو دیکھیں ہمارے پاس رقم موجود ہیں لیکن انتظار سندھ حکومت کی جانب سے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اشرف غنی سے ملانا افسوسناک ہیں حالانکہ عمران خان نے تو پہلے بھی طالبان کی حمایت کی تھی جس پر انہیں طالبان خان کا لقب دیا گیا تھا اور اب بھی افغانستان کے عوام کیلئے دنیا میں انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین روانہ ہورہے ہیں جہاں پر وہ اہم ملاقاتیں کرینگے جن میںگوادر اور اقتصادی امور کی بات سرفہرست ہوگی ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ اپوزیشن شوق سے سیاست کریں ہم نے مولانا فضل الرحمن سے گزارش کی تھی کہ وہ امن وامان کے لحاظ سے تعاون کریں ماضی میں بھی میں اس میٹنگ میں موجود تھا جس میں بینظیر شہید کو راولپنڈی میں جلسے کرنے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانی اوروہ شہید ہوگئی ،وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے تنوں میں تیل نہیں ان کی رینگ سسٹم بیٹھ چکے ہیں

نوازشریف جعلی خطوط پر باہر گئے اب جعلی خط بھیج کر موقف اپنایا کہ کرونا کی وجہ سے وہ علاج نہیں کرواسکے دوسری جانب وہ عوام کو کہتے ہیں کہ وہ کرونا میں باہر نکلیں انہیں اپنی جان توعزیز ہیں لیکن دوسروں کی نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اپنی ساری بل پاس کرواچکی ہیں اگر اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے تو شوق سے لائیں لیکن وہ اس سے پہلے اپنے بندے پورے کردے ۔