کراچی(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ نواز شریف عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بن چکے ہیں، ماضی کے این آر او کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ براڈشیٹ پر مٹھائی بانٹنے والوں نے ایک بار پھر جلد بازی کامظاہرہ کیا، مریم صفدر کو راناثنااللہ یامحمد زبیر جیسے کمیشن سربراہ پسند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ماضی میں من پسند فیصلوں کے لیے اداروں کا استعمال کرتی رہی۔ صوبائی اسمبلی نے رکن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قطری رانی اور ان کی جماعت کو افتخار چوہدری جیسے ججز پسند ہیں، نواز شریف عالمی سطح پرملک کی بدنامی کاباعث بن چکے ہیں، ماضی کی غلطیاں عوام بھگت رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ براڈشیٹ معاملے پر جشن منانے والے حقائق سے خوف کھارہے ہیں، براڈشیٹ معاملے پر حکومتی مقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ سرےمحل، حدیبیہ اور اومنی اسکینڈل کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔