ترجمان پنجاب حکومت 188

نواز،مریم کا نام نہاد ”انقلاب ” اپنی ہی پارٹی کو بہا لے گیاہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم کا نام نہاد ”انقلاب ”تو اپنی ہی پارٹی کو بہا لے گیاہے ،لیگی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم صفدر اکٹھے نہیں چل سکتے، شہباز شریف فیملی نواز اور مریم صفدر کے بیانیے سے لا تعلق ہے، حکومت کے باقی دو سال ترقی کی رفتارمزید تیز ہونے کے سال ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی سیاسی جماعت میں توڑ پھوڑ پر خوش نہیں لیکن مریم صفدر مسلم لیگ (ن)پر قبضہ جمانے کے لئے اس کیلئے پیشرفت کر رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کا پارٹی صدارت چھوڑنے کا عندیہ اس کا ثبوت ہے ،آنے والے دنوں میںمسلم لیگ(ن)میںواضح طو رپر توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہوگا، حقیقت میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے کوئی کامیابی نہیں سمیٹی بلکہ دونوں نے خو دکو بند گلی میں دھکیل لیا ہے

۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے ملک دشمن بیانیے کواپنے ہاتھوں سے دفن کر دیا،مفت مشورہ ہے پارٹی کی سیاسی بقا ء چاہیے تو مریم صفدر اپنی سیاست کوقرنطینہ میں رکھیں، مریم صفدر نظام کو دوبارہ تابع کرنے کی ضد چھوڑ دیں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں او رانشااللہ آئندہ دوسال ترقی کی رفتارمزید تیز ہونے کے سال ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں