اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپور کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ نواب یوسف تالپور مرحوم کی جمہوری اور سیاسی خدمات یاد رکھیں جائیں گی۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں،اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔