ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ تعلیم نے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے ماہ رمضان البارک کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا،سی ای اوایجوکیشن ننکانہ شازیہ بانوکی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
نئے اوقات کار ماہ رمضان البارک میں نافذ العمل رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز سکول صبح 8.30بجے کھلیں گے اور1.00بجے بند ہوں گے،جمعہ کے روز بوائز سکول12.30بجے اور بند ہوں گے،ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ کیلئے 8.30بجے کھلیں گے اور 12.30بجے بند ہوں گے.
دوسری شفٹ کیلئے 01.00بجے کھلیں گے اور4.00بجے بند ہوں گے،جمعہ کے روز پہلی شفٹ8.30بجے سے 12.30بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ2.30بجے سے 5.00بجے تک ہو گی،ضلع بھر کے گرلز سکول بوائز سکولز سے 15منٹ پہلے کھلیں گے اور15منٹ پہلے بند ہونگے۔









