نمرہ شاہد 14

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا کہ میں دانش تیمور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے ان کی اداکاری پسند ہے، وہ بہت اچھے انسان ہیں، میں ان کے فن کی تعریف کرتی ہوں، چاہے لوگ ان کے بارے میں کچھ بھی کہیں۔اداکارہ نے کہا کہ دانش تیمور کے کرداروں کا انتخاب اس کی پرفارمنس کی وجہ سے مختلف ہوتا ہے۔

نمرہ شاہد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک متوسط طبقے کے شخص کا کردار بھی بہترین طریقے سے نبھالیں گے۔اس سے قبل انہوں نے بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنے موازنے پر کہا تھا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں کاجول سے مشابہت رکھتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کاجول سے میرا موازنہ کیا جاتا ہے تو یہ میرے لیے تعریف ہے یا نہیں لیکن ادکار کے لیے اچھی بات ہے کہ میری آنکھوں سے میرے تاثرات کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے حالیہ ڈرامے میں دیکھ کر لوگ زیادہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑکی کاجول میں ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں