نمبر پلیٹس

نمبر پلیٹس کا نیا معاہدہ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا عوام کو 50کروڑ روپے کا نیا ٹیکہ

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن مارکس (نمبر پلیٹس) کے معاہدوں کے حوالے سے تحریری معلومات ٹرانسپیرنسی اینڈ رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت پنجاب انفارمیشن کمیشن کے روبرو پیش کردی ہیں۔

ایکسائز ٹیکسیشن

جبکہ دوسرا معاہدہ 29 اکتوبر 2020 کو نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مابین طے پایا۔جس کے تحت کارپویشن نے محکمے کو ایک سال میں 50 لاکھ 40 ہزارنمبر پلیٹس مہیا کرنا ہیں۔

ایکسائز ٹیکسیشن
دوسرا معاہدے پر محکمے کی طرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب راو شکیل الرحمن جبکہ کارپوریشن کی طرف سے جنرل مینجر سید عامر جاوید کے دستخط ہیں
ایکسائز ٹیکسیشن
پہلے معاہدے میں ہر طرح کی موٹر کار کی اگلی پچھلی نمبر پلیٹوں کی مجموعی قیمت ٹیکسز سمیت 966روپے طے پائی جبکہ نئے معاہدے میں یہ قیمت 184 روپے کے اضافے کے ساتھ 1یک ہزار ایک سو 50 روپے طے کی گئی ہے۔ جبکہ ابتدائی طورپر محکمے کی طرف سے کارپوریشن کو 2 لاکھ 16 ہزار 8 سو موٹر کاروں کی نمبر پلیٹس کا آرڈر دیا گیا ہے ۔جس میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 98لاکھ 91 ہزار 2 سو روپے اضافی ادا کیئے جائینگے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
پہلے معاہدے میں ہر طرح کی کمرشل گاڑیوں کی اگلی پچھلی نمبر پلیٹوں کی مجموعی قیمت ٹیکسز سمیت 966روپے طے پائی جبکہ نئے معاہدے میں یہ قیمت 184 روپے کے اضافے کے ساتھ 1یک ہزار ایک سو 50 روپے طے کی گئی ہے۔ جبکہ ابتدائی طورپر محکمے کی طرف 22ہزار 6 سو کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے لئے 184 روپے کے ساتھ 41لاکھ 58ہزار 4 سو روپے اضافی ادا کیئے جائینگے۔

اسی طرح پہلے معاہدے میں ہر طرح کی سرکارہ موٹر کار کی اگلی پچھلی نمبر پلیٹوں کی مجموعی قیمت ٹیکسز سمیت 966روپے طے پائی جبکہ نئے معاہدے میں یہ قیمت 574 روپے کے اضافے کے ساتھ 1یک ہزار 5 سو40 روپے طے کی گئی ہے۔ جبکہ ابتدائی طورپر محکمے کی طرف سے دو ہزار گورنمنٹ و سیمی گورنمنٹ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے لئے 11لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کی جائیگی۔
ایکسائز ٹیکسیشن

دوسری طرف پہلے معاہدے میں ہر طرح کی موٹر سائیکل کی اگلی پچھلی نمبر پلیٹوں کی مجموعی قیمت ٹیکسز سمیت 611روپے طے پائی جبکہ نئے معاہدے میں یہ قیمت 169روپے کے اضافے کے ساتھ 7سو 80 روپے طے کی گئی ہے۔ جبکہ ابتدائی طورپر محکمے کی طرف سے 17 لاکھ 16سو نمبر پلیٹس کے لئے 28 کروڑ 75لاکھ 70 ہزار روپے اضافی ادا کئے جائینگے۔

اسی طرح پہلے معاہدے میں آٹو رکشہ کی اگلی پچھلی نمبر پلیٹوں کی مجموعی قیمت ٹیکسز سمیت 646روپے طے پائی جبکہ نئے معاہدے میں یہ قیمت 324 روپے کے اضافے کے ساتھ 9 سو 70 روپے طے کی گئی ہے۔ جبکہ ابتدائی طورپر محکمے کی طر ف سے 55ہزار آٹو رکشوں کے لئے نمبر پلیٹس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جس کے لئے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے اضافی ادا کئے جائنگے۔

جبکہ ایک سال کے اندر مجموعی طور پر 50 لاکھ 40 ہزار نمبر پلیٹس کے عوض 50 کروڑ روپے اضافی ادا کیئے جائینگے۔