نواک جوکووچ

نمبر ون ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان کردیا

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)کورونا وائرس کا شکار نمبر ون ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

نیویارک کے بلیو ٹینس کورٹ پر شیڈول میگا ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے نواک جوکووچ کی انٹری مشکوک تھی۔ کورنا کے

دوران اپنی ہی سرزمین پر ٹورنامنٹ کھیلنے اور بے احتیاطی برتنے پر جوکووچ سمیت کھلاڑی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

جان لیوا مرض کو مات دینے والے سربین سٹار نے گرینڈ سلیم میں دبنگ انٹری ڈالنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خیال رہے کہ

عالمی نمبر ون نواک جوکووچ نے 2018 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔خیال رہے کہ نواک جوکووچ نے 2 جولائی اپنے ایک

بیان میں کہا تھا کہ جون کے آخر میں اڈریہ ٹور کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے چند دن بعد میں اور میری بیوی

جیلینا نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ

ہم دونوں نے کروشیا سے بلغراد واپس آنے کے بعد سے خود کو الگ تھلگ کر دیا تھا، جہاں ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا تھا۔

ایونٹ کے بعد نوویک جوکووچ، گریگر دیمیتروف، بورنا کورک اور وکٹر ٹروکی چاروں کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے اور ان ک

ے ٹیسٹ مثبت آئے تھے کیونکہ انہوں نے ان ایونٹس کے دوران معاشرتی اور سماجی فاصلوں کا بھی خیال نہیں کیا تھا .

جبکہ ایونٹس کے دوران سٹینڈز شائقین سے بھرے تھے۔