وفاقی وزیر اطلاعات 163

(ن)لیگ کو نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں فواد چوہدری نے کہا (ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں