لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ نعمان اعجازاور صباقمرسمیت بہت سے فنکارہیں جن کے
ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ،میں نہ صرف دوسروں کے ٹی وی ڈرامے دیکھتا ہوں بلکہ باضابطہ رابطہ کر کے ان کے کام
کوسراہتابھی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ دل میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں سب سے بہتر ہوں.
بلکہ آپ اگر کھلے دل سے دوسروں کا کام دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ابھی بہت پیچھے ہیں اور آپ کو مزید
سیکھنے کی ضرورت ہے ۔عدنان صدیقی نے کہا کہ نعمان اعجاز،صبا قمراور دیگربہت سے فنکارہیں جن کے ساتھ میں
پہلے کام کر چکا ہوں اور دوبارہ بھی کام کرنے کی خواہش ہے کیونکہ یہ با صلاحیت لوگ ہیں اور آپ ان سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔