شان ٹیٹ

نسیم شاہ کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے، شان ٹیٹ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلین فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ نسیم کو دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے قومی ٹیم کے بولنگ ڈپارٹمنٹ کی صلاحیتوں اور ان کی تیاری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولر ہیں، یہاں کوچنگ کو انجوائے کر رہا ہوں۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین کے بارے میں اتنا معلوم ہے کہ اس کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹرز کو آسانی ہوتی ہے، بولرز کو بتایا ہے کہ سب سے اہم چیز تسلسل ہے۔پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہاکہ بطور کوچ میرا کام یہی ہے کہ اپنے بولرز کا خیال رکھوں۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہیں دیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز یاد آتا ہے۔