چوہدری محمدسرور

نر یندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے‘ چوہدری محمدسرور

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے ‘اسرائیل اور بھارت مظلوموں کیساتھ کو کچھ کر رہا ہے وہ بھی دہشت گردی ہے‘وزیر اعظم عمران خان پہلے دن امن اور بھارت کیساتھ بہتر ین تعلقات کے حامی ہیں مگربہتر ین اور پر امن تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہوگا

’پاکستان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے آج دنیا پاکستان کا موقف سن رہی ہے اور مسئلہ فلسطین وکشمیر پر بھی بات ہو رہی ہے ‘ امریکہ سمیت دنیا کی کوئی طاقت افغانستان کو فتح نہیں کر سکتی مذاکرات ہی مسئلہ کا واحد حل ہے۔ وہ سوموار کے روز نظر یہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ’’مسئلہ کشمیر ‘مسئلہ فلسطین اور موجود ہ حالات ‘‘کے موضوع پر منعقد ہ سمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر سابق ایم این اے مہناز رفیع ‘سمعیہ راحیل قاضی ‘سنیئر صحافی سلمان غنی اور سابق چیئر مین پی سی بی خالد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں کینیڈا میں پاکستانی فیملی کیساتھ کو ظلم ہوا ہے کوئی شک نہیں یہ بھی دہشت گردی ہے اور وقت آچکا ہے دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف بھی ایسے ہی اقدامات کر ے جیسے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کر رہے ہیں دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے جو قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دور ہ امر یکہ کے دوران میں جن بھی امر یکی عہدیداروں سے ملاہوں میں نے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے حقائق انکے سامنے رکھے ہیں اور ان سب پر زور دیا ہے کہ دنیا میں امن کا راستہ ان مسائل کے حل اور وہاں جاری مظالم کے خاتمے سے ہی نکلتا ہے مجھے خوشی ہے کہ امریکی عہدیدار بھی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بات کررہے ہیں میں نے امر یکہ عہدیداروں پر واضح کیا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا اس وقت تک امن ایک خواب ہی رہیگا ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم عمران خان آج صرف کشمیر یوں کے ہی نہیں فلسطینی عوام کے بھی سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور دنیا بھر میں جہاں بھی اورسیز پاکستانی موجود ہے وہ بھی کشمیر یوں اور فلسطینیوں کے سفیر ہیں اسرائیلی اور بھارتی مظالم کیخلاف دنیا میں سکھ کیمونٹی بھی پاکستان کے موقف کیساتھ کھڑی ہے اور امر یکہ سمیت دنیا بھی جہاں بھی پاکستان سیاست میں حصہ لیں گے وہاں یقینی طور پرسکھ کیمونٹی بھی انکے ساتھ ہوگی اور کوئی بھی انکو شکست نہیں دے سکے گا ۔

چوہدری محمدسرور نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے جہاں امر یکہ کو اڈے دینے کا تعلق ہے تو اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے اور امر یکہ کو بھی ایک بات سمجھ لینا چاہیے وہ طاقت کے زورپر کسی صورت افغانستان کو فتح نہیں کر سکتا مذاکرات کے ذریعے ہی اس مسئلہ کو حل کر نا ہو گا ۔

اس موقعہ پر دیگر مقر رین نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری اور فلسطینی عوام کیساتھ ہے اوردنیا کی کوئی طاقت کشمیر ی اور فلسطینی عوام کے حوصلے ‘جرت اور جذبہ کو شکست نہیں دی سکتی ۔