گورنر پنجاب

نر یندر مودی انسانیت کا قاتل ہے امت مسلمہ کو بھی بھارتی مظالم کیخلاف متحد ہوکر آواز بلند کر نا ہوگی’محمد سرور

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کیخلاف بھارتی سکیورٹی فورسز کے بڑھتے ہوئے جرائم کو ”انسانیت کا قتل عا م”قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی گجرات کا قصائی نر یندر مودی انسانیت کا قاتل ہے امت مسلمہ کو بھی بھارتی مظالم کیخلاف متحد ہوکر آواز بلند کر نا ہوگی،کشمیر میں بدتر ین بھارتی کر فیو اور محاصرہ کو 829دن ہوچکے ہیںاور ہر گزرتے دن کیساتھ وہاں مظالم میں اضافہ ہورہا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے ۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں پاکستان سکھ کونسل کے چیئر مین سردار رامیش سنگھ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے اقلیتی وفد اور آزادکشمیر سے آنیوالے تحر یک انصاف کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں بسنے والے سکھوں سمیت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انکو مکمل مذہبی آزادی بھی دی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اقلیتیں جتنی محفوظ ہیں انکی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ نر یندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت انکے سکیورٹی ادارے اور آر ایس ایس کے دہشت گرد جو مظالم کر رہے ہیں وہ انسانیت کا قتل اور بدتر ین دہشت گردی ہے مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بھارت کی اس دہشت گردی پر مکمل خامشی اختیار کررکھی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی ادارے خاموشی ختم کر کے سفارتی اور دیگر ذرائع سے بھارت پر دبائو ڈالیں اور بے گناہ بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر مظالم کو بند کروایا جائے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپنی آزادی کی پر امن جد وجہد کر نیوالے کشمیر یوں پر بھی بھارتی مظالم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ معصوم کشمیر یوں کو ماورائے عدالت قتل کر نے کے واقعات سامنے آرہے ہیں بلا جواز گر فتاریاں بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی مگر بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے بلند ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا کوسمجھ لینا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں مکمل امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ بند وق اور گولی کی طاقت استعمال کر نے کی بجائے اقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے اور کشمیر یوں کو آزادی دی جائے جو کشمیر یوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے بھی تحر یک انصا ف کی وفاقی حکومت چاروں صوبوں میں غر یب عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں مشکلات کے باوجود حکومت آگے بڑ ھ رہی ہے اور پاکستان کو معاشی میدان میں مضبوط کرنے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔