اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جماعت اسلامی کے سابق امیر وسابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے ظالمانہ اقدامات کے باعث ہندوستان انجام کی جانب گامزن ہے۔کشمیر کی آزادی ہندوستان میں 5فیصد برہمنوں سے ایک ارب انسانوں کی آزادی کا عنوان بنے گی۔
قائد اعظم کے ویثرن کے مطابق بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کی ازادی کے لیے عسکری اور سفارتی جدوجہد شامل تھی۔او آئی سی پر تنقید سے قبل اپنے گریبانوں میں جھاکنا ہو گا کہ ہم خود کیا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں نظام عدل کے قیام اور میرٹ کی بالادستی قائم کرنے سے ہی حقیقی کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔قائد اعظم کے ویثرن کے مطابق بیس کیمپ کو حقیقی کردار ادا کرنے دیا جاتا تو آج کشمیری آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بن چکے ہوتے کشمیریوں کے قومی تشخص کو بحال جائے کشمیریوں کی مسلمہ قیادت کو وہی مقام دیا جائے جو قائد اعظم نے دیا تھا۔قائد اعظم نے چوھدری غلام عباس کو پروٹوکول دیا تاکہ کشمیریوں کو پیغام دیا جائے کہ ان کی اہمیت ہے آج کیا سلوک کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مودی نے ایک بار پھر موقع دے دیا ہے اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔مودی نے ہندوستان کے چہرے سے سیکولر اور جمہوری پردہ ہٹا دیا ہے اندر سے ہندو توا فکر کو بے نقاب کر دیا ہے۔ہندوستان کے اندر اقلیتیوں سے جو سلوک ہورہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے ایسے میں اگے بڑکر حکمت عملی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے